مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فِيهِ] · حديث 2068
2068 - «عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: " ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کیا پھر ارشاد فرمایا : جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور پھر مسجد میں آ کر اس میں دو رکعت ادا کرے تو اس شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے "۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت " صحیح " میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : " پھر وہ شخص مسجد میں آ کر اس میں دو رکعت ادا کرے "۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
رأيت رسول الله توضأ فأحسن الوضوء ثم ← عُثْمَانَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › A door in which he performed ablution, then came to the mosque and prayed therein] · Hadith 2068
