مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ بَابٌ فِي الْكَافِرِ يُسْلِمُ فِي أَثْنَاءِ الشَّهْرِ] · حديث 4830
4830 - عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَطِيَّةَ بْنِ رَبِيعَةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: «قَدِمَ وَفْدُنَا مِنْ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمُوا فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَامُوا وَاسْتَقْبَلُوا، وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ بِقَضَاءِ مَا فَاتَهُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
حضرت سفیان بن عطیہ بن ربی ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہمارا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوار مضان کانصف مہینہ گزرجانے کے بعد ان لوگوں نے اسلام قبول کرلیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا انہوں نے روزہ رکھا اور نئے سرے سے شروع کیا جو روزے رہ گئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قضاء کا ان لوگوں کو حکم نہیں دیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، تاہم وہ تدلیس کرنے والا ہے۔
سفيان بن عطية بن ربيعة الثقفي
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › A chapter on the unbeliever who says salutation during the month] · Hadith 4830
