مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِي صِيَامِ رَجَبٍ] · حديث 5152
5152 - عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَضْرِبُ أَكُفَّ الرِّجَالِ فِي صَوْمِ رَجَبٍ حَتَّى يَضَعُونَهَا فِي الطَّعَامِ وَيَقُولُ: رَجَبٌ وَمَا رَجَبٌ، إِنَّمَا رَجَبٌ شَهْرٌ كَانَ يُعَظِّمُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ تُرِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ جَبَلَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
خرشہ بن حر بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن خطاب ؓ کور جب کے روزوں کے حوالے سے لوگوں کی ہتھیلیوں پر مارتے ہوئے دیکھا ہے یہاں تک کہ وہ ان کے (ہاتھ) کھانے میں کھانار کھ دیتے تھے ‘اور یہ کہتے تھے رجب یہ رجب کیا ہے؟ رجب ایک ایسا مہینہ ہے کہ زمانہ جاہلیت کے لوگ اس کی تعظیم کیا کرتے تھے‘ جب اسلام آ گیا تو اسے ترک کر دیا گیا۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔اس کی سند میں ایک راوی حسن بن جبلہ ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایاہےاس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ،
Hadith 5152
