مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ بَابُ الْوَلَائِمِ وَالْعَقِيقَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 6137
6137 - عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: لَمَّا خَطَبَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّهُ لَا بُدَّ لِلْعَرُوسِ مِنْ وَلِيمَةٍ» ". قَالَ: فَقَالَ سَعْدٌ: عَلَيَّ كَبْشٌ. وَقَالَ فُلَانٌ: عَلَيَّ كَذَا وَكَذَا مِنْ ذُرَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ سَلِيطٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حضرت علی نے سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کے لیے شادی کا پیغام دیا تونبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفر ما یا :’’شادی میں ولیمہ بھی ضروری ہوتی ہے‘‘۔تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: دنبہ فراہم کرنا میرے ذمہ ہے فلاں شخص نے کہا: اتنا اتنا آٹا فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن سلیط ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے یہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
لَمَّا خَطَبَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ ← بُرَيْدَةَ
Hadith 6137
