مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ] · حديث 3581
3581 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَنَامُ إِلَّا وَالسِّوَاكُ عِنْدَهُ فَإِذَا اسْتَيْقَظَ بَدَأَ بِالسِّوَاكِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب بھی سوتے تھے تو مسواک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس موجود ہوتی تھی جب بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بیدار ہوتے تھے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter: What should be done when standing up at night] · Hadith 3581
