مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ باب · حديث 5598
5598 - وَعَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: " وَالْمُقَصِّرِينَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ جنہیں حجۃ الوداع میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی: یارسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی؟ تیسری مرتبہ آپ نے ارشاد فرمایا اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی (مغفرت کردے)‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ
Hadith 5598
