مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا] · حديث 4798
4798 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَوْ عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ خَلَا قَوْلَهُ: " وَمَا تَأَخَّرَ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنْ حَمَّادًا شَكَّ فِي وَصْلِهِ وَإِرْسَالِهِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، یا شاید حسن بصری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم نے ارشاد فرمایا:) ’’جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہوجاتی ہے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’صحیح‘‘ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ’’بعدوالے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ حمادنامی راوی نے اس روایت کے ’’موصول‘‘یا ’’مرسل‘‘ ہونے کے بارے شک کیا ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 4798
