مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ إِذَا دَخَلَ مَنْزِلَهُ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ] · حديث 3686
3686 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَمْنَعَانِكَ مَدْخَلَ السُّوءِ، وَإِذَا خَرَجْتَ مِنْ مَنْزِلِكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَمْنَعَانِكَ مَخْرَجَ السُّوءِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ جب تم اپنے گھر میں داخل ہو ‘ تو دو رکعات ادا کر لو یہ دونوں تمہیں بری جگہ میں داخل ہونے سے روک دیں گی‘ اور جب تم اپنے گھر سے روانہ ہونے لگوتو دو رکعات ادا کر لو یہ دونوں تمہیں بری جگہ سے نکلنے سے روک دیں گی‘‘ ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی تو ثیق کی گئی ہے۔
النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 3686
