مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي الْمَسْجِدِ] · حديث 2020
2020 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَكَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا شِوَاءً وَنَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَمْ نَزِدْ عَلَى أَنَّ مَسْحَنَا بِالْحَصْبَاءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ بھونا ہوا کھانا کھایا تھا ہم لوگ اس وقت مسجد میں موجود تھے پھر نماز کھڑی ہو گئی ، تو ہم نے صرف یہ کیا کہ اپنے ہاتھ کنکریوں سے پونچھ لئے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ،
Hadith 2020
