مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ رُكُوبِ الْهَدْيِ] · حديث 5396
5396 - «وَعَنْ عَلِيٍّ: وَسُئِلَ هَلْ يَرْكَبُ الرَّجُلُ هَدْيَهُ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِالرِّجَالِ يَمْشُونَ فَيَأْمُرُهُمْ (يَرْكَبُونَ) هَدْيَهُ - هَدْيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (قَالَ): وَلَا تَتَّبِعُونَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
حضرت علیؓ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے سوال کیا گیا: کیا آدمی اپنےقربانی کے جانور پرسوار ہوسکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے نبی اکرم ﷺکا گز رکچھ افراد کے پاس سےہواجو پیدل جار ہے تھے ۔ نبی اکرم ﷺنے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے قربانی کے جانور پر سوار ہو جائیں ۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: تم لوگ کسی ایسی چیز کی پیروی نہیں کرو گے جوتمہارے نبی کی سنت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے‘ جسے ابن حبان نے ’’ثقہ‘‘ قراردیا ہے اورایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے۔
ثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
Hadith 5396
