مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ] · حديث 4801
4801 - عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ هَذِهِ الْأَهِلَّةَ مَوَاقِيتَ لِلنَّاسِ ; صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ; فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ صَدُوقٌ ; وَلَكِنَّهُ ضَاعَتْ كُتُبُهُ وَقَبِلَ التَّلْقِينَ.
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے پہلی کے چاند کولوگوں کے لئے (مہینوں کا حساب) رکھنے کا ذریعہ بنایا ہے ،توتم اسے دیکھ کر روزے رکھو اور اسے دیکھ کر عید الفطر کرو اور اگرتم پر بادل چھا جائیں تو تعداد مکمل کرو‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، اور وہ صدوق ہے، تا ہم اس کی تحریریں ضائع ہوگئی تھیں وہ تلقین قبول کر لیتا تھا۔
طلق بن علي
Hadith 4801
