مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ [بَابُ الْحَيَوَانَاتِ الَّتِي لَا دَمَ لَهَا] · حديث 6052
6052 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «كُلُّ دَابَّةٍ مِنْ دَوَابِّ الْبَرِّ، وَالْبَحْرِ لَيْسَ لَهُ دَمٌ يَتَفَصَّدُ فَلَيْسَتْ لَهُ ذَكَاةٌ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " يَنْعَقِدُ ". وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک’’مرفوع‘‘حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایاہے:’’خشکی اور سمندر کا ہر وہ جانور جس کا خون نہیں نکلتا ہے اسے ذبح کرنے کا حکم نہیں ہوگا‘‘۔یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہےتاہم انہوں نے ایک لفظ ’’ینعقد‘‘مختلف نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔
ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ
Hadith 6052
