مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ] · حديث 6877
6877 - عَنْ عُبَادَةَ قَالَ «إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَّهُ لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے میں یہ بات بھی شامل ہے: کسی ظالم کو (زمین غصب کر کے) پودا لگانے کا حق نہیں ہے۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔
عبادة
Hadith 6877
