مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَحْدَثَ بِالْمَدِينَةِ حَدَثًا] · حديث 5828
5828 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ; لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى مِنْبَرِي هَذَا بِيَمِينٍ كَاذِبَةٍ يَسْتَحِقُّ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ; لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ، وَمَنْ أَحْدَثَ فِي مَدِينَتِي هَذِهِ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ; لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ» ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ فِي الْيَمِينِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
حضرت ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ جو شخص اپنے حقیقی آقا کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے اس پر اللہ تعالی ٰاور تمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہوگی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہوگی جو شخص میرے اس منبر پر جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے وہ شخص کسی مسلمان کے مال کا ناحق طور پرحق دار بن جائے تو اس پر اللہ تعالی ٰکی اور تمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہوگی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہوگی اور جو شخص میرے اس شہر میں کوئی بدعت ایجاد کرے یاکسی بدعتی کو پناہ دے تو اس پر اللہ تعالی ٰتمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہوگی اس شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہوگی‘‘۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے ‘ جو قسم اٹھانے کے بارے میں ہے اور وہ اس حدیث کے علاوہ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔
أبي أمامة بن ثعلبة
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [A door in whom made an event in the city] · Hadith 5828
