مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ بَابٌ فِي لَغْوِ الْيَمِينِ] · حديث 6946
6946 - عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَتَرَامَوْنَ وَهُمْ يَحْلِفُونَ: أَخْطَأْتَ وَاللَّهِ أَصَبْتَ وَاللَّهِ. فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَكُوا فَقَالَ: " ارْمُوا، فَإِنَّمَا أَيْمَانُ الرُّمَاةِ لَغْوٌ لَا حِنْثَ فِيهَا، وَلَا كَفَّارَةَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ يُوسُفَ بْنَ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الثَّقَفِيَّ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَا جَرَّحَهُ.
حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا ، جو تیراندازی کا مقابلہ کر رہے تھے اور ساتھ میں قسمیں بھی اٹھاتے جارہے تھے ،اللہ کی قسم! تمہارا نشانہ خطا ہو گیا، اللہ کی قسم ! تمہارا نشانہ ٹھیک ہوا، جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ رک گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا : تم لوگ تیراندازی کرتے رہو کیونکہ تیر اندازی کرنے والوں کی قسمیں لغو شمار ہوتی ہے ، اس میں حانث ہونانہیں ہوتا اور اس میں کفار ہ نہیں ہوتا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد یوسف بن یعقوب بن عبد العر بی ثقفی کامعامل مختلف ہے، میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
معاوية بن حيدة
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of oaths and vows] › A section in right-hand idiom] · Hadith 6946
