مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ فِيهَا إِلَّا بِخَيْرٍ] · حديث 3663
3663 عَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ فِيهِمَا إِلَّا بِخَيْرٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: " إِلَّا بِخَيْرٍ ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے تین ‘ تین مرتبہ وضوکیا‘ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اس وضو کی طرح وضوکیا‘ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر ما یا : ’’جوشخص میرے اس وضو کی طرح وضوکرے‘ پھر دو رکعات ادا کرے اوران دو رکعات کے درمیان صرف بھلائی کے بارے میں سوچے ‘ تو اس شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہوجاتی ہے‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت صحیح منقول ہے‘ تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں:’’صرف بھلائی کےبارے میں‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال کی تو ثیق کی گئی ہے ۔
عُثْمَان، أَنه تَوَضَّأ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثمَّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [A chapter in whomever prays a prayer, and he does not talk to himself about it except with good.] · Hadith 3663
