مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يَجُوزُ مِنَ الشُّرُوطِ وَمَا لَا يَجُوزُ] · حديث 6392
6392 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «الْمِنْحَةُ مَرْدُودَةٌ وَالنَّاسُ عَلَى شُرُوطِهِمْ مَا وَافَقَ الْحَقَّ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’عطیہ کے طور پر ( عارضی استعمال کے لئے) دی گئی چیز واپس کی جائے گی اورلوگوں کو ان کی(آپس میں طے کردہ) شرائط کی پابندی کرنی ہوگی جبکہ وہ حق کے مطابق ہوں‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بیلمانی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 6392
