مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْعِيدِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ] · حديث 3237
3237 - عَنْ أَبِي رَافِعٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْرُجُ إِلَى الْعِيدَيْنِ مَاشِيًا يُصَلِّي بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ» قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: يُصَلِّي بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ
حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نماز کے لئے پید ل چل کر جاتے تھے ' اور آپ اذان اور اقامت کے بغیر نماز عید ادا کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے' تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیےہیں: " آپ اذان اور اقامت کے بغیر نماز ادا کرتے تھے''۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں محمد بن عبداللہ بن ابو رافع کےحوالے سے نقل کی ہے ایک جماعت نےاسےضعیف قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب "الثقات" میں کیا ہے۔
أَبِي رَافِعٍ
Hadith 3237
