مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ بِثُلُثِ مَا يَخْرُجُ مِنْ زَرْعِهِ] · حديث 4366
4366 - عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا بَيْنَا هُوَ يَسْقِي زَرْعًا إِذْ رَأَى غَيَابَةً بَرَهًا فَسَمِعَ فِيهَا صَوْتًا: أَنِ اسْقِ أَرْضَ فُلَانٍ. فَاتَّبَعَ الصَّوْتَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي سُمِّيَتْ فَسَأَلَ صَاحِبَهَا: مَا عَمَلُكَ فِيهَا؟ قَالَ: إِنِّي أُعِيدُ فِيهَا ثُلُثًا، وَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثٍ، وَأَحْبِسُ لِأَهْلِي ثُلُثًا.
حضرت عبد الله بن مسعودرضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص اپنے کھیت کو پانی دے رہا تھا، اسی دوران اس نے ایک بادل دیکھا اس نے اس بادل میں ایک آواز سنی کہ تم فلاں شخص کی زمین کو سیراب کرو، وہ شخص اس آواز کے پیچھے چل پڑا، یہاں تک کہ وہ اس زمین تک پہنچ گیا، جس زمین کا نام لیا گیا تھا، اس نے اس زمین کے مالک سے دریافت کیا : تم اس زمین میں کیا طریقہ اختیار کرتے ہو؟ اس نے بتایا: ایک تہائی حصہ میں اس میں دوبارہ لگادیتا ہوں ،ایک تہائی حصہ صدقہ کر دیتا ہوں ،اور ایک تہائی حصہ اپنے اہل خانہ کے لئے روک لیتا ہوں۔
ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا بَيْنَا هُوَ يَسْقِي زَرْعًا إِذْ رَأَى غَيَابَةً بَرَهًا
Hadith 4366
