مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ] · حديث 1346
1346 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " وَضِّئْنِي ". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوءٍ فَاسْتَنْجَى، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي التُّرَابِ فَمَسَحَهَا ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رِجْلَاكَ لَمْ تَغْسِلْهُمَا. قَالَ: " إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ”مجھے وضو کرواؤ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وضو کا پانی لے کر آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے استنجاء کیا پھر اپناہاتھ مٹی میں ڈال کر اسے پونچھ کر اسے دھولیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاوں نہیں دھوئیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے ان دونوں کو جب موزوں میں داخل کیا تھا تو دونوں پاک (یعنی باوضو) تھے۔یہ روایت امام احمدنےنقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایساراوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of sackcloth on the socks] · Hadith 1346
