مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ] · حديث 5744
5744 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، وَكَانَ مَعَهُ حِينَ دَخَلَهَا: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُصَلِّ فِي الْكَعْبَةِ، وَلَكِنَّهُ لَمَّا دَخَلَهَا، وَقَعَ سَاجِدًا بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ يَدْعُو». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ میں نماز ادا نہیں کی تھی بلکہ جب آپ اندر تشریف لائے تھے تو آپ نے دوستونوں کے درمیان سجدہ کیا تھا اور پھر بیٹھ کر دعا کرتے رہے تھے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، وَكَانَ مَعَهُ حِينَ دَخَلَهَا: ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 5744
