مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ التَّوَاضُعِ فِي الْحَجِّ] · حديث 5347
5347 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَادِي عُسْفَانَ حِينَ حَجَّ قَالَ: " يَا أَبَا بَكْرٍ، أَيُّ وَادٍ هَذَا؟ ". قَالَ: وَادِي عُسْفَانَ. قَالَ: " لَقَدْ مَرَّ بِهِ هُودٌ وَصَالِحٌ عَلَى بَكَرَاتٍ حُمْرٍ خَطْمُهَا اللِّيفُ، أُزُرُهُمُ الْعَبَاءُ، وَأَرْدِيَتُهُمُ النِّمَارُ ; (يُلَبُّونَ) يَحُجُّونَ الْبَيْتَ الْعَتِيقَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت عبداللہ بن عباس ؓبیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کاحج کے سفر کے دوران وادی عسفان سے گز رہوا تو آپ نے دریافت کیا: اے ابو بکر ! یہ کون سی وادی ہے؟ حضرت ابوبکر ؓ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ وادی عسفان ہے نبی اکرم ﷺنے فرمایا : حضرت ہود ؑ اور حضرت صالح ؑ سرخ اونٹنیوں پر سوار ہوکر یہاں سے گزرے تھے ان اونٹیوں کی لگامیں پتوں سے بنی ہوئی تھیں ۔ ان حضرات کا تہبندعباءتھی اور انہوں نے او پراونی چادر یں لی ہوئی تھیں ۔ وہ تلبیہ پڑھ رہے تھے اور بیت عتیق کاحج کرنے جار ہے تھے۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے و یسےاس کی توثیق کی گئی ہے۔
وَادِي عُسْفَانَ، ← يَا أَبَا بَكْرٍ أَيُّ وَادٍ هَذَا ← لَمَّا مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ بِوَادِي عُسْفَانَ حِينَ حَجَّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Chapter of humility during Hajj] · Hadith 5347
