مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ] · حديث 820
820 - عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «سِتَّةٌ لَعَنْتُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ - وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ -: الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُسْتَحِلُّ حُرْمَةَ اللَّهِ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ، وَالتَّارِكُ السُّنَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ: فِيهِ ضَعْفٌ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحُ الْحَدِيثِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :" چھ لوگ ایسے ہیں ، جن پر میں نے لعنت کی ہے ان پر اللہ تعالی نے اور ہر مستجاب الدعوات نبی نے لعت کی ہے ، اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا ، اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا ،اللہ کی مقرر کردہ حرمت کو حلال کرنے والا ، میری عترت کے حوالے سے اس چیز کو حلال کرنے والا ، جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے ، اور سنت کو ترک کرنے والا "یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید اللہ بن عبدالرحمن بن موہب ہے یعقوب بن شیبہ بیان کرتے ہیں : اس میں ضعف پایا جاتا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، ابو حاتم کہتے ہیں : یہ صالح الحدیث ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
عَائِشَةَ
Hadith 820
