مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ لُزُومِ الْمَرْأَةِ بَيْتَهَا بَعْدَ قَضَاءِ فَرْضِ الْحَجِّ] · حديث 5304
5304 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: " هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ ". قَالَ: فَكَانَ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَسَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ، وَكَانَتَا تَقُولَانِ: وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ أَنْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ إِسْحَاقُ فِي حَدِيثِهِ: قَالَتَا: وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَكُنَّ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ وَسَوْدَةَ. وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: " «إِنَّمَا هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ» ". وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ، وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کر تے ہیں: حجۃ الوداع کے سال نبی اکرم ﷺنے اپنی ازواج سے ارشادفرمایا: یہ ہوگیا ہے اب گھر میں رہنا ہو گا۔راوی بیان کرتے ہیں: پھرتمام خواتین حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب بنت جحش ؓ اور سیدہ سودہ بنت زمعہ ؓ نہیں جاتی تھیں اور وہ دونوں یہ کہتی تھیں: اللہ کی قسم! ہم نے نبی اکرم ﷺکی زبانی یہ بات سنی ہے، تو اس کے بعد ہماری سواری حرکت نہیں کرے گی اسحاق نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ دونوں خواتین یہ کہتی تھیں : نبی اکرم ﷺکے اس فرمان کے بعدکہ ’’پھر اس کے بعد گھروں میں رہنا ہوگا‘‘۔ ہماری سواری اب حرکت نہیں کرے گی ۔ یہ روایت امام احمد نے اورامام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : تمام ازواج حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب ؓاورسید ہ سودہؓ نہیں جاتی تھیں ۔ امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ’’یہ حج ہے ،اور اس کے بعد گھر میں رہا جائےگا‘‘۔اس کی سند میں ایک راوی صالح ہے، جوتو امہ کاغلام ہے۔ابن ابوذئب نے اس سےیہ روایت نقل کی ہے ۔ ابن ابوذئب نے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا اور یہ حدیث صحیح ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 5304
