مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ بِأَيِّ شَيْءٍ يَسْتَاكُ] · حديث 2575
2575 - عَنْ أَبِي خَيْرَةَ الصُّبَاحِيِّ قَالَ: «كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزَوَّدَنَا الْأَرَاكَ نَسْتَاكُ بِهِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَنَا الْجَرِيدُ، وَلَكُنَّا نَقْبَلُ كَرَامَتَكَ وَعَطِيَّتَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ مُكْرَهِينَ إِذْ قَعَدَ قَوْمٌ لَمْ يُسْلِمُوا إِلَّا خَزَايَا مَوْتُورِينَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت ابو خیرہ صباحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اس وفد میں شامل تھا جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں زادراہ میں پیلو کی شاخیں دی تھیں تاکہ ہم ان کے ذریعے مسواک کریں ہم نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہمارے ہاں لکڑیاں ہوتی ہیں لیکن ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کرامت اور آپ کے عطیہ کو قبول کرتے ہیں َ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ ! تو عبدالقیس قبیلے کے افراد ک مغفرت کر دے جب یہ لوگ اپنی خوشی کے ساتھ اسلام قبول کر چکے ہیں انہوں نے زبر دستی ایسا نہیں کیا ہے ، جب کہ کچھ لوگ اسلام قبول نہیں کرتے صرف رسوا ہو کر اور بندش میں آ کر اسلام قبول کرتے ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے۔
«كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ فَزَوَّدَنَا الْأَرَاكَ نَسْتَاكُ بِهِ، فَقُلْنَا: ← أبي خيرة الصُّباحى
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter with anything stinging] · Hadith 2575
