مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّحَلُّقِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ] · حديث 3090
3090 - عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا يُتَحَلَّقُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ خُرُوجِ الْإِمَامِ، وَلْيُقْبِلُوا عَلَى الْقِبْلَةِ، وَلَا يَوْمَ الْعِيدِ بَعْدَ الصَّلَاةِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ رَوَى أَحَادِيثَ مَوْضُوعَةً بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
حضرت واثلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جمعہ کے دن امام کے آنے سے پہلے حلقے نہ بنائے جائیں بلکہ قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھا جائے اور عید کے دن نماز کے بعد حلقے نہ بنائے جائیں " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے' اور وہ اس سند کے ساتھ موضوع احادیث روایت کرتا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The swing door on Friday] · Hadith 3090
