مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ] · حديث 4679
4679 - عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ: فَأَمَّا خَلِيلٌ فَيَقُولُ: مَا أَنْفَقْتَ فَلَكَ، وَمَا أَمْسَكْتَ فَلَيْسَ لَكَ، فَذَلِكَ مَالُهُ». قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الزُّهْدِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ہر بندے کے تین دوست ہوتے ہیں ایک دوست یہ کہتا ہے، جو تم نے خرچ کیا وہ تمہارا ہوا جو تم نے روک لیا وہ تمہارا نہ ہوا یہ آدمی کا مال ہے......‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو مکمل روایت کے طور پر زہد سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
مَا أَنْفَقْتَ فَلَكَ، وَمَا أَمْسَكْتَ فَلَيْسَ لَكَ، فَذَلِكَ مَالُهُ». قُلْتُ: ← «مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ، فَأَمَّا خَلِيلٌ، ← النَّبِيِّ ← أَنَسٍ،
Hadith 4679
