مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يَنْزِلُ عَلَى الْكَعْبَةِ وَالْمَسْجِدِ مِنَ الرَّحْمَةِ] · حديث 5739
5739 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «إِنَّ اللَّهَ يُنَزِّلُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عِشْرِينَ وَمِائَةَ رَحْمَةً يَنْزِلُ عَلَى هَذَا الْبَيْتِ سِتُّونَ لِلطَّائِفِينَ، وَأَرْبَعُونَ لِلْمُصَلِّينَ، وَعِشْرُونَ لِلنَّاظِرِينَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " يَنْزِلُ عَلَى هَذَا الْمَسْجِدِ - مَسْجِدِ مَكَّةَ ". وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَفِي رِوَايَةٍ: " وَأَرْبَعُونَ لِلْعَاكِفِينَ " بَدَلَ: " الْمُصَلِّينَ ".
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ بے شک اللہ تعالی ٰہر رات اور دن میں ایک سو بیس رحمتیں نازل کرتا ہے وہ اس گھر پر رحمت نازل کرتا ہے جن میں سے ساٹھ طواف کر نے والوں کے لئے ہوتی ہیں چالیس نماز پڑھنے والوں کے لئے ہوتی ہے اور بیس دیدار کرنے والوں کے لئے ہوتی ہیں‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’اس مسجد یعنی مسجد مکہ پر نازل ہوتی ہیں‘‘۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے اور وہ متروک ہے۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’ چالیس رحمتیں اعتکاف کرنے والوں کے لئے ہوتی ہیں‘‘۔ اس میں نماز پڑھنے والوں کا ذکر نہیں ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 5739
