مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي جَمَاعَةٍ] · حديث 3020
3020 - عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَا مِنَ الصَّلَوَاتِ صَلَاةٌ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْجَمَاعَةِ وَمَا أَحْسَبُ مَنْ شَهِدَهَا مِنْكُمْ إِلَّا مَغْفُورًا لَهُ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ كُلُّهُمْ مِنْ رِوَايَةِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " کوئی بھی نماز، جمعہ کے دن فجر کی نماز با جماعت ادا کرنے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتی اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم میں جو بھی شخص اس میں شریک ہو گا اس کی مغفرت ہو جائے گی "۔ یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان سب حضرات نے اسے عبیداللہ بن زحر کے حوالے سے علی بن زید سے نقل کیا ہے اور دونوں ضعیف ہیں ۔
أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
Hadith 3020
