مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَذْفِ] · حديث 6010
6010 - عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَذْفِ، فَأَخَذَ ابْنُ عَمٍّ لَهُ فَقَالَ: عَنْ هَذَا وَخَذَفَ. فَقَالَ: أَلَا أُرَانِي أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْهُ، وَأَنْتَ تَخْذِفُ؟ وَاللَّهِ لَا أُكَلِّمُكَ عَرَبِيَّةً مَا عِشْتُ أَوْ مَا بَقِينَا» أَوْ نَحْوَ هَذَا، وَفِي رِوَايَةٍ: لَا أُكَلِّمُكَ عَزْمَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت ابوبکر ہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکری مارنے سے منع کیا ہے ان کے ایک چچازاد نے ایک کنکری لی اور بولا اس سے منع کیا ہے؟ پھر اس نے کنکری مار دی تو حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا میں نے یہ چیزنہیں دیکھی کہ میں نے تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ایک بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے اورتم نے پھر بھی کنکری ماردی ہے اللہ کی قسم جب تک میں زندہ رہوں گا میں تمہارے ساتھ کوئی بات نہیں کروں گا ( یہاں راوی کوشک ہے شاید یہ یہاں لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے) ایک روایت میں یہ بات ہے‘ یہ بات طے ہے کہ میں تمہارے ساتھ کبھی کلام نہیں کروں گا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ثابت نامی راوی نے حضرت ابوبکر ہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
أَلَا أُرَانِي أُخْبِرُكَ ← هَذَا وَخَذَفَ ← الْخَذْفِ فَأَخَذَ ابْنُ عَمٍّ لَهُ ← «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← أَبِي بَكْرَةَ
Hadith 6010
