مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ بَابُ مَثَلِ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ] · حديث 3745
3745 - عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ تَسْتَقِيمُ مَرَّةً وَتَخِرُّ مَرَّةً، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الْأَرْزَةِ لَا تَزَالُ مُسْتَقِيمَةً حَتَّى تَخِرَّ وَلَا تَشْعُرُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر ما یا ہے: ’’ مومن کی مثال ( کھیت کی) بالی کی مانند ہے ‘ جوکبھی جھک جاتی ہے‘ کبھی سیدھی ہوجاتی ہے‘ اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی مانند ہے‘ جو ہمیشہ سیدھار ہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی مرتبہ گرتا ہے‘ اوراسے پتہ بھی نہیں چلتا‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
جَابِرٍ
Hadith 3745
