مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَحْكَامِ] ‹ [بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ] · حديث 7011
7011 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أُمَّةً لَا يُؤْخَذُ لِضَعِيفِهَا مِنْ شَدِيدِهَا» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ فِي رِوَايَةٍ: ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَا يُتْرَكُ. وَقَدْ تَرَكَهُ غَيْرُهُ.
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہ صدیقہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:’’ الله تعالیٰ ایسی امت کو پاک نہیں کرتا، جس میں کمزور شخص کے لئے ،طاقتور سے حق نہیں لیا جاتا‘‘۔ یہ روایت امام بزارنےنقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنیٰ بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا ہے کہ یہ ضعیف ہے اور اس کی حدیث کونوٹ کیا جائے گا ،اسے متروک قرارنہیں دیا جائے گا، حالانکہ ان کے علاوہ دیگر لوگوں نے اسے متروک قرار دیا ہے۔
عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Rulings] › [The door to take the right of the weak from the strong] · Hadith 7011
