مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ أَحَدٌ] · حديث 336
336 - عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفُهُ أَكْثَرُ النَّاسِ. قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: كَذَّابٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْجِهَادِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِيمَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى يَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے ، تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے ، اسے امام احمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اکثر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین کہتے ہیں : یہ کذاب ہے۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث ، جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا۔ جو شخص کسی کمسن بچے کی تربیت کرے ( یعنی اسے پال پوس کر بڑا کرے ) یہاں تک کہ وہ بچہ اتنا بڑا ہو جائے کہ وہ لا الہ الا اللہ پڑھ لے ، ایسے شخص کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی نقل کر دہ حدیث ، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی۔
عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ،
Hadith 336
