مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الْكُسُوفِ] · حديث 3261
3261 عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: «كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ عُثْمَانَ [بْنِ عَفَّانَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: فَخَرَجَ عُثْمَانُ] فَصَلَّى بِالنَّاسِ تِلْكَ الصَّلَاةَ رَكْعَتَيْنِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ قَالَ: ثُمَّ انْصَرَفَ عُثْمَانُ فَدَخَلَ دَارَهُ وَجَلَسَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَجَلَسْنَا إِلَيْهِ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُ بِالصَّلَاةِ عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدْ أَصَابَهُمَا فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ فَإِنَّهَا إِنْ كَانَتِ الَّذِي تَحْذَرُونَ كَانَتْ وَأَنْتُمْ عَلَى غَيْرِ غَفْلَةٍ، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ كُنْتُمْ قَدْ أَصَبْتُمْ خَيْرًا وَاكْتَسَبْتُمُوهُ» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
حضرت ابو شریح خزاعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد مبارک میں سورج گرہن ہو گیا' اس وقت مدینہ منورہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی موجود تھے ' راوی بیان کرتے ہیں: حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نکلے انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی ' جس میں ہر رکعت میں دو مرتبہ رکوع کیا' اوردومرتبہ سجدہ کیا' راوی کہتے ہیں: جب حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نماز ختم کی ' تو وہ اپنے گھر تشریف لے گئے ' جب کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ کے پاس بیٹھ گئے اورہم بھی ان کے پاس بیٹھ گئے ' انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج اور چاند گرہن کے وقت نماز ادا کرنے کاحکم دیتے تھے' جب تم دیکھو کہ انہیں گرہن لگ گیا ہے' تو تم نماز کی طرف جاؤ'کیونکہ اگر یہ وہ صورت حال ہوئی جس سے تم بچنا چاہ رہے ہو ' تو تم غفلت کی حالت میں نہیں ہو گے ' اوراگر وہ صورت حال نہ ہوئی ' تو تم بھلائی حاصل کر لو گے ' اور اسے کما لو گے۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ ' امام طبرانی نے معجم کبیراورامام بزار نے نقل کی ہے' اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
فَخَرَجَ عُثْمَانُ] فَصَلَّى بِالنَّاسِ تِلْكَ الصَّلَاةَ رَكْعَتَيْنِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ ← كسفت الشمس في عهد عثمان بن عفان، وبالمدينة عبد الله بن مسعود ← أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › Eclipse door · Hadith 3261
