مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْحِجَامَةِ فِي الْمَسْجِدِ] · حديث 2018
2018 عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - احْتَجَمَ فِي الْمَسْجِدِ قُلْتُ لِابْنِ عُيَيْنَةَ: فِي مَسْجِدِ بَيْتِهِ؟ قَالَ: لَا، فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَذَكَرَ مُسْلِمٌ فِي كِتَابِ التَّمْيِيزِ: أَنَّ ابْنَ لَهِيعَةَ أَخْطَأَ حَيْثُ قَالَ: احْتَجَمَ بِالْمِيمِ وَإِنَّمَا هُوَ احْتَجَرَ أَيِ: اتَّخَذَ حُجْرَةً وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسجد میں پچھنے لگوائے تھے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے ابن عیینہ سے دریافت کیا: اس سے مراد آپ کے گھر میں موجود نماز کی مخصوص جگہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسجد ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام مسلم نے کتاب " التمیز : میں یہ بات ذکر کی ہے ۔ ابن لہیعہ غلطی کرتا ہے ، جب وہ لفظ " احتجم " نقل کرتا ہے ، جسے میم کے ساتھ روایت کرتا ہے حالانکہ اصل لفظ ہے : " احتجر " یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجرہ بنا لیا تھا ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door of cupping in the mosque] · Hadith 2018
