مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ غَرَسَ غَرْسًا أَوْ بَنَى بُنْيَانًا] · حديث 4739
4739 - عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ بَنَى بُنْيَانًا مِنْ غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ، أَوْ غَرْسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانقل کرتے ہیں: ’’جوشخص کوئی ظلم یا زیادتی کیے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے، یا کوئی ظلم اور زیادتی کیے بغیر کوئی پودالگاتا ہے، تو اسے ایسا اجر ملتا ہے، جو اس وقت تک جاری رہتا ہے، جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہتی ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے، جسے ابوحاتم نے ’’ثقہ‘‘ قراردیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ ← معاذ بن أَنس.
Hadith 4739
