مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ باب · حديث 4960
4960 - وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ كَانَ يَنْهَى الصَّائِمَ أَنْ يُقَبِّلَ وَيَقُولُ: إِنَّهُ لَيْسَ لِأَحَدِكُمْ مِنَ الْعِصْمَةِ مَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ حِبَّانَ الرَّقِّيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ روزہ دار کو بوسہ لینے سے منع کرتے تھے وہ یہ فرماتے تھے: تم میں سے کسی کو بھی وہ عصمت حاصل نہیں ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حبان رقی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ،
Hadith 4960
