مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ] · حديث 145
145 - عَنْ زَيْدٍ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ مَوْلًى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " بَخٍ بَخٍ، لِخَمْسٍ، مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يُتَوَفَّى فَيَحْتَسِبُهُ وَالِدُهُ ". وَقَالَ: " بَخٍ بَخٍ، لِخَمْسٍ، مَنْ لَقِيَ اللَّهَ مُسْتَيْقِنًا بِهِنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ: يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَالْحِسَابِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید ابو سلام نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " پانچ چیزوں کے کیا کہنے ؟ وہ میزان میں کتنی وزنی ہیں ؟ لا الہ الا اللہ پڑھنا ، اللہ اکبر پڑھنا ، سبحان اللہ پڑھنا ، الحمد للہ پڑھنا ، اور وہ نیک اولاد ( جو بچپن میں ) انتقال کر جائے اور ان کا والد اس پر ثواب کی امید رکھے" نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا : " پانچ چیزوں کے کیا کہنے ؟ جو شخص ان پر یقین رکھنے کے ہمراہ ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، وہ جنت میں داخل ہو گا، ( یعنی ایسا شخص کہ جو ) اللہ تعالیٰ ، آخرت کے دن ، جنت ، جہنم ، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب پر ایمان رکھتا ہو" ۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
مَوْلًى لِرَسُولِ اللَّهِ ← زيد أبي سلام
Hadith 145
