مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الطَّوَافِ رَاكِبًا] · حديث 5494
5494 - عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
حضرت قدامہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اونٹنی پر سوار تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجراسود کا استلام کر رہے تھے۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلی ٰنے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ’’ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے‘‘۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ‘جو نقصان دہ نہیں ہے۔
الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ ← أَبُو يَعْلَى ← «رَأَيْتُ النَّبِيَّ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ ← قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ،
Hadith 5494
