مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ وَضْعِ الْوَجْهِ عَلَى قَبْرِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ] · حديث 5845
5845 - عَنْ أَبِي دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: أَقْبَلَ مَرْوَانُ يَوْمًا فَوَجَدَ رَجُلًا وَاضِعًا وَجْهَهُ عَلَى الْقَبْرِ فَقَالَ: أَتَدْرِي مَا يَصْنَعُ؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ فَإِذَا هُوَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: نَعَمْ جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ آتِ الْحَجَرَ. وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ. وَرَوَى عَنْهُ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ كَمَا فِي الْمُسْنَدِ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
ابوداؤد بن ابوصالح بیان کرتے ہیں: ایک دن مروان آیا اس نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے اپنا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر رکھا ہوا ہے ‘ تو اس نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ تم کیا کر رہے ہو؟ اس شخص نے مروان کی طرف دیکھا تو وہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے۔انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں اللہ کے رسول کے پاس آیا ہوں میں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا ہوں۔یہ روایت مکمل روایت کے طور پر خلافت سے متعلق کتاب میں آئے گی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے داؤد بن ابوصالح کے بارے میں امام ذہبی نے کہا ہے ولید بن کثیر کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے اور کثیر بن زید نے اس سے روایت نقل کی ہے جیسا کہ مسند میں مذکور ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔
أَبِي دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ
Hadith 5845
