مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَمْرَضْ] · حديث 3751
3751 - وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَةٌ لِي كَذَا وَكَذَا - ذَكَرَتْ مِنْ حُسْنِهَا وَجَمَالِهَا - أُتْرِبُكَ بِهَا قَالَ: " قَدْ قَبِلْتُهَا " فَلَمْ تَزَلْ تَمْدَحُهَا حَتَّى ذَكَرَتْ أَنَّهَا لَمْ تَصْدَعْ وَلَمْ تَشْتَكِ شَيْئًا قَطُّ قَالَ: " لَا حَاجَةَ فِي ابْنَتِكِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی : یا رسول اللہ! میری بیٹی ایسی ہے اس نے اپنی بیٹی کے حسن و جمال کا ذکر کیا اور یہ کہا کہ میں اس کا رشتہ آپ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسے قبول کرتا ہوں وہ عورت مسلسل اس لڑ کی کی تعریفیں بیان کرتی رہی یہاں تک کہ اس نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ لڑ کی کبھی بیمارنہیں ہوئی اور اسے کبھی کسی بیمار ی کی شکایت نہیں ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر مایا: مجھے تمہاری بیٹی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہ روایت امام احمد اورامام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
أَنَسٍ «أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ
Hadith 3751
