مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ إِمَامَةِ الْأَعْمَى] · حديث 2328
2328 - عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: " «اسْتُخْلِفَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى الْمَدِينَةِ مَرَّتَيْنِ يُصَلِّي بِالنَّاسِ» " وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابن مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مدینہ منورہ میں اپنا قائم مقام مقرر کیا تھا وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: "حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دو مرتبہ مدینہ منورہ میں قائم مقام مقرر کیا گیا اور وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے"۔ امام ابو یعلیٰ کے رجال "صحیح" کے رجال ہیں۔
عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Gate of the Imamate of the blind] · Hadith 2328
