مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ وَأَلْبَانِهَا] · حديث 1306
1306 - عَنْ ذِي الْغُرَّةِ قَالَ: «عَرَضَ أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُدْرِكُنَا الصَّلَاةُ وَنَحْنُ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَنُصَلِّي فِيهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَا ". قَالَ: فَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: فَنُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " نَعَمْ ". قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: " لَا» ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَسَمَّاهُ يَعِيشَ الْجُهَنِيَّ، وَيُعْرَفُ بِذِي الْغُرَّةِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ذی غرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چل رہے تھے اس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہمیں نماز کا وقت ہو جاتا ہے ہم اس وقت اونٹوں کے باڑے میں ہوتے ہیں؟ کیا ہم وہاں نماز ادا کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! اس نے دریافت کیا: کیا ہم ان کا گوشت کھانے کے بعد دوبارہ وضو کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا : کیا ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرلیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: کیا ہم ان کا گوشت کھانے کے بعد دوبارہ وضو کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! یہ روایت عبد الله بن احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے ان صحابی کا نام "یعیش جہنی"بیان کیا ہے جو"زی غر" کے نام سے معروف ہیں امام احمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
عَرَضَ أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ وَرَسُولُ اللَّهِ يَسِيرُ فَقَالَ ← ذِي الْغُرَّةِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Bab al-Wudu, from camel meat and milk] · Hadith 1306
