مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 899
899 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهُنَّ فِي النَّارِ إِلَّا وَاحِدَةً ". قَالُوا: وَمَا تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ: " مَا أَنَا عَلَيْهِ الْيَوْمَ وَأَصْحَابِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " میری امت 73 فرقوں میں تقسیم ہو گی ، ایک کے علاوہ سب جہنم میں جائیں گے ، لوگوں نے دریافت کیا : وہ ایک فرقہ کون سا ہو گا ؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جس پر آج میں اور میرے اصحاب گامزن ہیں ( یعنی اس طریقے کی پیروی کرنے والے لوگ جنتی ہوں گے )"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سفیان ہے، عقیلی بیان کرتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب "الثقات "میں کیا ہے ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 899
