مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي التَّقْصِيرِ] · حديث 5606
5606 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَّرَ مِنْ شَعْرِهِ بِمِشْقَصٍ». قُلْتُ: حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّهُ هُوَ الَّذِي قَصَّرَ عَنْهُ. وَهَذَا أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ، وَإِسْنَادُ ابْنِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے چوڑے تیر کے ذریعے اپنے بال چھوٹے کروائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ’’ صحیح‘‘ میں مذکور ہے ‘ جس میں یہ ذکر ہےکہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے آپ کے بال چھوٹے کیے تھے اور یہ چیز درست ہونے کے زیادہ مناسب ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ یہ روایت امام احمد اوران کے صاحبزادے نے نقل کی ہے ان کے صاحبزادے کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ
Hadith 5606
