مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ بَابٌ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ] · حديث 5897
5897 - عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: لَمَّا سَأَلَ أَهْلُ قُبَاءَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبْنِيَ لَهُمْ مَسْجِدًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لِيَقُمْ بَعْضُكُمْ فَيَرْكَبَ النَّاقَةَ» "، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَرَكِبَهَا فَحَرَّكَهَا فَلَمْ تَنْبَعِثْ فَرَجَعَ فَقَعَدَ، فَقَامَ عُمَرُ فَرَكِبَهَا فَحَرَّكَهَا فَلَمْ تَنْبَعِثْ، فَرَجَعَ فَقَعَدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ: «لِيَقُمْ بَعْضُكُمْ فَيَرْكَبَ النَّاقَةَ» "، فَقَامَ عَلِيٌّ فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ وَثَبَتَ بِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَا عَلِيُّ، أَرْخِ زِمَامَهَا وَابْنُوا عَلَى مَدَارِهَا، فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل قباء نے یہ درخواست کی کہ آپ ان کے لئے مسجد بنوا دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی ایک اٹھے اور اونٹنی پر سوار ہو جائے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اٹھے اور اس پر سوار ہو گئے۔ انہوں نے اسے حرکت دی لیکن وہ اونٹنی نہیں اٹھی وہ واپس آ کر بیٹھ گئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ اس پر سوار ہوئے ۔ انہوں نے اسے حرکت دی لیکن نہیں اٹھی وہ واپس آ کر بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی ایک اٹھے اور اونٹنی پر سوار ہو ‘ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اٹھے جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو اونٹنی انہیں لے کر کھڑی ہوگئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی! اس کی لگام کو ڈھیلا چھوڑ دو اور جہاں یہ بیٹھے گی اس جگہ پر (مسجد ) تعمیر کرنا کیونکہ یہ حکم کی پابند ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن یعلی اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
لَمَّا سَأَلَ أَهْلُ قُبَاءَ النَّبِيَّ أَنْ يَبْنِيَ لَهُمْ مَسْجِدًا ← جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
Hadith 5897
