مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْأَجْرِ] · حديث 6452
6452 - عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: «غَزَوْنَا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَمَعَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ شَدِيدَةٌ فَوَجَدْتُ قَوْمًا يُرِيدُونَ أَنْ يَنْحَرُوا جَزُورًا، فَقُلْتُ: أُعِينُكُمْ عَلَيْهَا، وَأَنْحَرُهَا وَتُعْطُونِي مِنْهَا شَيْئًا؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَفَعَلْتُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: قَدْ تَعَجَّلْتَ أَجْرَكَ وَمَا أَنَا بِآكِلِهِ. وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ مِثْلَ ذَلِكَ. فَتَقَدَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي قَالَ: " أَصَاحِبُ الْجَزُورِ؟!». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ الْهَرِمِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوئے ہمارے ساتھ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے ہمیں شدید بھوک لاحق ہوئی میں نے کچھ لوگوں کو پایا کہ وہ یہ رادہ کر رہے ہیں کہ وہ کسی اونٹ کو قربان کر دیں میں نے کہا: میں اس حوالے سے تم لوگوں کی مدد کروں گا اور میں اسے نحر (قربان ) کروں گا تم اس میں سے کچھ ( گوشت ) مجھے دے دیا انہوں نے کہا: ٹھیک ہے میں نے ایسا ہی ہے اس بات کا ذکر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا تم نے اپنا اجر حاصل کرنے میں جلدی کی ہے میں اسے نہیں کھاؤں حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے بھی اس کی مانند بات کہی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: کیا یہ اونٹ والا شخص ہے؟ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ربیعہ بن ہرم ہے میں نے کسی اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ شَدِيدَةٌ، فَوَجَدْتُ قَوْمًا يُرِيدُونَ ← مَعَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، ← غَزَوْنَا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، ← عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ،
Hadith 6452
