مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ بَابُ مَا يُفْسِدُهُ الدَّوَابُّ] · حديث 6829
6829 - عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَبَطَ دَابَّةً عَلَى طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ فَهُوَ ضَامِنٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ بَقِيَّةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَلَمْ أَعْرِفْ عِيسَى هَذَا، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص مسلمانوں کے راستے پر جانور باندھ دیتا ہے (اور وہ جانور کوئی نقصان کرتا ہے) تو وہ شخص ضامن ہوگا‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بقیہ کے حوالے سے عیسیٰ بن عبداللہ سے نقل کی ہے، عیسیٰ نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں، بقیہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ،
Hadith 6829
