مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ بَابُ الصِّيَامِ فِي شَعْبَانَ] · حديث 5155
5155 - عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: «أَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فِي يَوْمِ خَمِيسٍ فَدَعَا بِمَائِدَتِهِ فَدَعَاهُمْ إِلَى الْغَدَاءِ فَتَغَدَّى بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَكَ بَعْضٌ، ثُمَّ أَتَوْهُ فِي يَوْمِ الِاثْنَيْنِ فَفَعَلَ بِمِثْلِهَا ثُمَّ دَعَا بِمَائِدَتِهِ فَدَعَاهُمْ إِلَى الْغَدَاءِ فَأَكَلَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَكَ بَعْضٌ، فَقَالَ لَهُمْ أَنَسٌ: لَعَلَّكُمُ اثْنَايُونَ لَعَلَّكُمْ خَمِيسُونَ؟ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ وَلَا يُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: مَا فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفْطِرَ الْعَامَ ثُمَّ يُفْطِرُ فَلَا يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: مَا فِي نَفْسِهِ أَنْ يَصُومَ الْعَامَ وَكَانَ أَحَبُّ الصَّوْمِ إِلَيْهِ فِي شَعْبَانَ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ رَشِيدٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں: ہم جمعرات کے دن حضرت انس بن مالک ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئےانہوں نےدسترخوان منگوایا اور لوگوں کو کھانا کھانے کی دعوت دی تو حاضرین میں سے کچھ لوگوں نے کھانا کھالیا اور کچھ لوگوں نے کھانانہیں کھا یا پھروہ لوگ پیر کے دن ان کی خدمت میں حاضر ہوئےتوپھرایساہی ہوا انہوں نے دسترخوان منگوایا اور لوگوں کوکھانے کی دعوت دی تو کچھ لوگوں نے کھانا کھالیااورکچھ نے نہیں کھا یا حضرت انس ؓ نے ان لوگوں سے کہا: شایدتم لوگ پیر کے ماننے والے ہو‘ اور شایدتم لوگ جمعرات کے ماننے والے ہو نبی اکرم ﷺ (نفلی) روزے رکھا کرتے تھے۔ آپ کوئی روزہ ترک نہیں کر تے تھے‘ یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اب نبی اکرم ﷺ کوئی بھی نفلی روزہ ترک نہیں کر یں گے پھر آپ نفلی روزے ترک کرنا شروع کر دیتے تھے ‘اور کوئی روزہ نہیں رکھتے تھے‘ یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اس سال آپ کوئی نفلی روزہ نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم ﷺ کے نزدیک سب سے زیادہ پسند یدہ روزے شعبان کے تھے۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ’’صحیح‘‘ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے۔ یہ روایت امام احمد نے اورامام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن رشید ثقفی ہے ‘اور وہ ضعیف ہے۔
أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ
Hadith 5155
