مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَنْصَفَ النَّاسَ مِنْ نَفْسِهِ] · حديث 6682
6682 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " اضْمَنُوا سِتَّ خِصَالٍ أَضْمَنْ لَكُمُ الْجَنَّةَ ". قَالُوا: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " لَا تَظْلِمُوا عِنْدَ قِسْمَةِ مَوَارِيثِكُمْ. وَأَنْصِفُوا النَّاسَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ. وَلَا تَجْبُنُوا عِنْدَ قِتَالِ عَدُوِّكُمْ. وَلَا تَغُلُّوا غَنَائِمَكُمْ. وَامْنَعُوا ظَالِمَكُمْ عَنْ مَظْلُومِكِمْ ". قُلْتُ: سَقَطَتِ السَّادِسَةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ !وہ کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وراثت کی تقسیم کے وقت تم ظلم نہ کرو، اپنی ذات کے حوالے سے لوگوں سے انصاف کرو، دشمن کے ساتھ جنگ کے وقت بزدلی نہ کرو، مال غنیمت میں خیانت نہ کرو اور ظالم کو مظلوم ( پرظلم کرنے) سے روکو‘‘۔ (مصنف فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : چھٹی چیز اس میں ذکر نہیں ہوئی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے اور وہ ضعیسف ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 6682
